• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ سے اغوا ہونے والی تین خواتین بازیاب،ملزم گرفتار

حب ( نامہ نگار) پولیس اور سی آئی اے پولیس کی مشترکہ کارروائی، تین خواتین بازیاب کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی سی آئی اے ملک عبدالستار رونجھو کی نگرانی میں ایس ایچ او حب سٹی محمد یوسف ریکی اور سی آئی اے انچا ر ج یا رمحمد کما نڈو نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بھٹ آباد میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ڈیڑھ ما ہ قبل سند ھ سے اغوا ہونے والی تین خواتین بازیاب کر کے ایک ملزم رحیم بخش کو گرفتار کر لیا پو لیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
تازہ ترین