حیدرآباد(بیورورپورٹ) ایس ایس پی کی ہدایات پر پو لیس حرکت میں آگئی، جرائم پیشہ افراد، سماج دشمن عناصر، منشیات فروشوں اور مضر صحت اشیاءاور جعلی آئل کے گودام پر سی آئی اے اور پو لیس کے چھاپے، 9ملزمان گرفتار، 4فرار ہو گئے ۔ پو لیس ترجمان کے مطابق سی آئی اے حیدرآبا د نے خفیہ اطلاع پر مارکیٹ تھانے کی حدود تلک چاڑھی میں سونیا پلازہ میں قائم جعلی ائل کے گودام پر چھاپہ مار کر جعلی آئل سے بھرے 35ڈرم، 30کین 20کلو گرام والے اور 130ڈبے ایک لیٹروالے برآمد کر کے متعدد مشینیں اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا ہے ۔سی آئی اے سینٹر رابطے پر ڈیوٹی آفیسر نے بتایا کہ جعلی آئل کے گودام کا مالک شکیل قریشی کارروائی کی اطلاع پر اپنے 4ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا ، جس کی گرفتار کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں،علاوہ ازیں ایس ایچ او پنیاری نے دوران چیکنگ اسٹریٹ کرمنل ملزم محمد شعیب عرف راجہ کو چیکنگ کے دوران ایک غیر قانونی 30 بو رپستول سمیت گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او حالی روڈنے منشیات فروش ندیم عرف ڈان کو 8 بوتل شراب سمیت گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او مارکیٹ نے دوران چیکنگ منشیات فروش محمد عباس سومرو کو جو کے پہلے بھی متعدد کیسوں میں چالان ہے 4 بوتل وہسکی شراب سمیت گرفتار کر لیا ، دوسری کارروائی میں مارکیٹ پو لیس نے دوران پیٹرولنگ ملزم حاجی فقیر محمد کو بھاری مقدار میں مین پوری اور گٹکا سمیت گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او پبن نے مخفی اطلاع پر شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر 2ملزما ن چییتن اور رام جی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 120لیٹر کچی شراب برآمد کر کے شراب کی بھٹی مسمار کر دی ۔ ایس ایچ او بلدیہ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر 3ملزمان : شبیر احمد غوری، محمد اخلاق اور راشد ولد عبدالرشیدکو 5 بوری 350 کلو گرام مین پوری کے خام مال اور تیار مین پوری سمیت گرفتار کرلیا۔