کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر گیارہ رکنی وفد کے ہمراہ ایک ہفتہ کے دورہ پر بیلاروس روانہ ہوگئے، وفد میں مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سمیت نامور ماہرین تعلیم بھی شامل ہیں ، دورے کا مقصد پاکستان اور بیلاروس کی یونیورسٹیوں کے درمیان اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں روابط کو مزید بڑھانا ہے ، بیلاروس اسٹیٹ یونیورسٹی،بیلاروس اسٹیٹ یونیورسٹی آف انفارمیٹک اینڈ ریڈیوالیکٹرونکس، بیلاروسین نیشنل ٹیکنیکل یونیورسٹی، ریپبلکن انسٹی ٹیہوٹ فار ووکیشنل ایجوکیشن، بیلاروسین اسٹیٹ اکنامیکل یونیورسٹی،منسک اسٹیٹ لینگوسٹک یونیورسٹی اور اسٹیٹ کمیٹی آن سائنس اینڈ ٹیکنالوجیسمیت تعلیمی و تحقیقی اداروں کا دورہ اور بیلاروس کے وزیر تعلیم کے ساتھ ملاقات سمیت مختلف یونیورسٹیوں اور ووکیشنل تعلیمی اداروں کا دورہ اور تاریخی مقامات کا دورہ کریں گےوفد 29اکتوبر کو دورہ مکمل کرکے واپس وطن پہنچے گا،بیلاروس روانگی سے قبل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ تربت یونیورسٹی اور غیرملکی یونیورسٹیوں کے درمیان ایکسچینج پروگرام اور تحقیق کے شعبے میں تعاون کو وسعت دیا جائے تاکہ اس کا فائدہ براہ راست تربت یونیورسٹی کے طالب علموں اور اساتذہ کو پہنچے۔