• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیلی الائونس نہ ملنے پر دو ہاکی پلیئرز چار قومی ٹورنامنٹ سے دستبردار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑیوں نائب کپتان رضوان جونیئر اور اولمپئن راشد محمود نے قومی ہاکی کیمپ اور ایشیا کپ میں ڈیلی الائونس نہ ملنے پر آسٹریلیا میں ہونے والے چار ملکی ہاکی ٹور نامنٹ میں حصہ لینے سے انکار کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں نے ایشیا کپ کے دوران ٹیم انتظامیہ پر واضح کردیا تھا کہ ہالینڈ سے لیگ چھوڑ کر آنے پر انہیں لیگ میں بھی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔ دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ فرحت خان نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے اورکہا ہے کہ کھلاڑیوں کو فیڈریشن نے ایک ایک لاکھ روپے کا چیک دے دیا ہے، دونوں کھلاڑیوں کو ہالینڈ میں لیگ کے بقیہ مقابلوں میں حصہ لینے کی درخواست پر ریلیز کردیا گیا۔ فرحت خان نے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی کار کردگی اور فٹنس کے بارے میں وہ اپنی رپورٹ اگلے ہفتے فیڈریشن کو پیش کریں گے۔
تازہ ترین