• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنسدانوں کو پہلی مرتبہ ڈولفن مچھلیوں میں الزائمر کی موجودگی کے شواہد مل گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ ڈولفن مچھلیوں کے دماغ میں مکمل الزائمر (نسیان) کی موجودگی کے شواہد تلاش کر لیے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے ڈولفن کے دماغ کے اسکین کا مشاہدہ کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ اس سمندری مخلوق کو بھی نسیان کا عارضہ لا حق ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسانوں کی طرح ڈولفن بھی ایک ممالیہ ہے اور انسانوں کی طرح ہی یہ مخلوق کئی برسوں تک زندہ رہنے اور بچے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انسانوں اور ڈولفن دونوں میں انسولین کے کام کرنے میں تبدیلی کی وجہ سے دونوں اس بیماری کے حوالے سے زد پذیر سمجھے جاتے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سائنسدانوں کو انسانوں کے علاوہ کسی جانور میں الزائمر کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔ تحقیق کے دوران بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم نے اسپین کے ساحلی علاقوں پر مردہ پائی جانے والی ڈولفن مچھلیوں کے دماغ کا جائزہ لیا۔ ٹیم کی تحقیق کے مطابق، الزائمر کا ممکنہ طور پر تعلق انسولین کے کام کرنے کے طریقے سے جڑا ہے۔
تازہ ترین