• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو ڈرامہ سیریل ’ شاید‘ کی پہلی قسط 4 نومبر کو نشر کی جائے گی

جیوٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل ’ شاید‘ کی پہلی قسط 4 نومبر کو نشر کی جائے گی۔

سچی محبت، نفرت اور رشتوں کے اُتار چڑھاؤ سے سجی ڈرامہ سیریل ـ’شاید‘ کی کہانی ایک لو ٹرائی اینگل کے گرد گھوم رہی ہے۔

ڈرامےکے مرکزی کرداروں میں مشہور اداکار نعمان اعجاز، عزیر جسوال اور سعدیہ خان ہیں۔

اس سیریل کو مشہور ڈرامہ نگار فائزہ افتخار نے تحریر کیا ہے۔ اس کی ہدایت کے فرائض سید علی رضا (اُسامہ) نے انجام دیے ہیں۔

سیریل کی پہلی قسط 4 نومبر کو جیو ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

 

 

تازہ ترین