• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے اور نواز شریف نے پارٹی کی ایک ایک اینٹ رکھی،چوہدری نثار

I And Nawaz Sharif Laid A Base Of The Party Chauhdry Nisar

ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہےکہ انہوں نے اور نوازشریف نے پارٹی کی ایک ایک اینٹ رکھی ، آج کارکن سینہ تان کر ان کے لیے ووٹ مانگ سکتے ہیں۔

روات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےچوہدری نثار نے شیخ رشید کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہاکہ شیخ رشید کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، شیخ رشید اپنی سیاست کریں اور انہیں ان کی سیاست کرنے دیں ۔

چوہدری نثار نے کہاکہ وہ شیخ رشید کے مشرف اور دیگر ادوار کے سیاسی اوراق کھول سکتے ہیں ۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جتنا ترقیاتی کام اس حلقے میں کرایا پاکستان میں کہیں نہیں ہوا۔

 

تازہ ترین