• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی :ایک ہفتے میں تیسری بوری بند لاش برآمد

3rd Sacked Body Found In A Week From Rawalpindi

راولپنڈی میں ایک ہفتے کے دوران تین بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ہاتھ پر ہاتھ دھری پولیس اب تک قتل کا معمہ حل کرنے میں ناکام ہے، تاہم آج ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی۔

آج راولپنڈی کے علاقے ایئر پورٹ سرکل سے خاتون کی تشدد زدہ بوری بند لاش ملی ہے، پولیس اب تک یہ پتہ نہ چلا سکی کہ ان کا قاتل کون ہے ، اور کیوں قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسی ہفتے ملنے والی دیگر دو لاشوں کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی ہےجبکہ آج جس خاتون کی بوری بند لاش ملی ہے، وہ علاج کے لیے چار دن پہلے گھر سے نکلی تھی اور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی گئی تھی۔

پولیس تینوں قتل کا معمہ حل کرنے میں ناکام ہے تاہم ایس پی پھوٹو ہار کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی ہے جبکہ سی پی او راولپنڈی نے تفتیشی ٹیم سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تازہ ترین