راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی ماڈل کورٹس نے ہفتہ کے روز قتل اور منشیات کے تین تین مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے مجموعی طور پر 17فوجداری اور دیوانی کیس نمٹا کر دیگر مقدمات میں 34افراد کی شہادت ریکارڈ کرلی۔ قتل کے الزام میں گرفتار خاتون مسماۃ نازیہ بی بی کو عمر قید دیتے ہوئے منشیات مقدمات میں ملوث تین ملزمان کو ایک ایک برس پروبیشن جبکہ دو ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دیا گیا۔ علاوہ ازیں مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر اڈیالہ جیل میں قید بارہ ملزمان کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری لگائی گئی اور حبس بے جا میں رکھی چودہ سالہ سلمٰی بی بی کو بذریعہ نیوٹائون پولیس عدالت طلب کر کے والد قاضی زبیر کے سپرد کیاگیا۔