• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ قرض لیکر بنانے کی تجویز زیر غور

\راولپنڈی (ساجد چوہدری اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ جسے جڑواں شہروں پرٹریفک بوجھ کو کم کرنے کابہترین حل قرار دیا جاتا ہے ، اس مجوزہ منصوبے کو پہلے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اور اب قرض لیکر بنانے کی تجویز تیار کی گئی ہے ، اس اہم منصوبے پر پیشرفت کی بجائے آئے روز نئے نئے تجربات کئے جا رہے ہیں ، جڑواں شہروں پر ٹریفک کا بوجھ کم کرنے کیلئے حکومت کو اس منصوبے پر سنجیدگی سے غور کرنا پڑے گا، ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ قرض سے شروع کرنے کیلئےایشین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بنک کو یہ تجویز غور کیلئے بھجوائی جائیگی، آرڈی اے کے تیار کردہ سال ڈیڑھ سال قبل کے ڈیزائن کے مطابق اس منصوبے پر 36 ارب روپے لاگت آنی تھی مگر اب ایک دفعہ ریٹ بڑھائے جا چکے ہیں اور جنوری میں ایک دفعہ پھر ریٹ ریوائز ہونے ہیں جس کے تحت اس منصوبہ کی لاگت مزید بڑھ جائیگی ، آر ڈی اے حکام کے مطابق سی اینڈ ڈبلیو نے قرضہ کے حوالے سے تجویز وفاقی حکومت کو بھجوائی تھی، نیسپاک سے ایک مرتبہ پھر ڈیزائن تیار کروانے پر غور جاری ہے تاکہ پتہ چل سکے اب اس منصوبے پر کتنی لاگت آئیگی، سی اینڈ ڈبلیو پہلے ہی کنسیبٹ پیپر وفاقی حکومت کو بھجوا چکی ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اتنے اہم منصوبے کو سنجیدگی سے لینا چاہئے اور اس منصوبے کو جلد سے جلد شروع کرنا چاہئے تاکہ جڑواں شہروں کے درمیان سفر کرنے والے شہریوں کو ٹریفک میں آئے روز اضافہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے نجات مل سکے۔
تازہ ترین