• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان اور شہبازشریف نے میاں نوازشریف کو درست مشورہ دیا، فضل قادری

برمنگھم (پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین مفتی فضل احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) لندن کے حالیہ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے میاں نوازشریف کو درست مشورہ دیا ہے کہ وہ عدلیہ کے ساتھ جنگ نہ کریں، عدالتوں کے سامنے پیش ہوں اور پارٹی صدارت سے بھی مستعفی ہوجائیں، یہ ان کے لیے بہتر راستہ ہے، انہیں لندن میں نہیں رہنا چاہیے، پاکستان جاکر اپنے خلاف کیس لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے پہلے بھی الطاف حسین کو پناہ دے کر بڑی غلطی کی، لندن میں پاکستان کے خلاف سازشیں اور دہشت گردی کی کارروائیاں کی گئیں، بھارت سے اسلحہ اور ٹریننگ کے ثبوت سامنے آئے اور بی بی سی کی رپورٹ نے سارا پنڈورا بکس کھول دیا، فوجی آپریشن میں دہشت گرد گرفتار ہوئے اور ساری کڑیاں بھارت اور لندن سے جاکر ملیں، برطانوی حکومت میاں نوازشریف اور ان کے خاندان کو مقدمات کی وجہ سے پاکستان کے حوالے کرے۔ مفتی فضل احمد نے کہا کہ آج کا دور میڈیا کا ہے اور کچھ چھپایا نہیں جاسکتا، پاکستان کے حکمرانوں اور سیاستدانوں نے ملک کو لوٹ کر دولت دبئی اور لندن میں جمع کر رکھی ہے۔ برطانیہ کو یہ پیسہ پاکستان کے حوالے کرنا چاہیے، کسی کو برطانیہ میں ڈیرے ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے، یہ لوگ کرپشن کی دولت سے گلو بٹ تیار کریں گے اور اس سے برطانیہ میں بھی حالات کشیدہ ہوں گے۔
تازہ ترین