سانحہ بلدیہ ٹائون کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کی حوالگی کے لئے پاکستانی حکام نے دبئی پولیس کو باضابطہ درخواست دیدی ۔
سانحہ بلدیہ ٹائون کےمرکزی ملزم حماد صدیقی کیس میں پیشرفت ہوئی ہے ،دبئی پولیس کو پاکستان کی درخواست مل گئی ہے ،ملزم کودبئی پولیس کے ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا ہے ۔
بلدیہ ٹائون فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کو انٹرپول نے گزشتہ ہفتے دبئی پولیس نے پاکستانی حکام کی مدد سے گرفتار کیا تھا۔
اسی دوران، حماد صدیقی کو بر دبئی پولیس اسٹیشن سے دبئی پولیس کے ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، کئی سنگین جرائم میں ملوث حماد صدیقی کو مقامی حکام نے دیرہ دبئی میں ایک اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا۔