آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے کیس میں صدرنیشنل بینک نے اسحاق ڈار کے کسی بھی اکاؤنٹ کے معاملات سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
صدر نیشنل بینک نے نیب کو بیان دیا ہے کہ جب یہ اکاؤنٹ چلائے گئے اس وقت وہ ملک سے باہر تھے۔
اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس میں صدرنیشنل بینک 3تاریخوں پر نیب میں پیش ہوئے۔
ذرائع کے مطابق صدر نیشنل بینک نے نیب سے بھرپور تعاون کیا، انہوں نے کسی بھی اکاؤنٹ سے تعلق سے صاف انکار کیا۔
صدر نیشنل بینک نے نیب کو بیان دیا کہ جب یہ اکاؤنٹ چلائے گئے اس وقت وہ ملک سے باہر تھے۔
ذرائع کے مطابق نیب میں سوالات کے دوران وعدہ معاف گواہ بننے کا موضوع زیربحث نہیں آیا۔
ذرائع کے مطابق ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث صدر نیشنل بینک بیرون ملک نہیں جاسکتے اور وزارت داخلہ کی اجازت کے باجود نیب کے کہنے پر صدر نیشنل بینک لندن نہیں گئے، صدرنیشنل بینک کو نیب پھر طلب کرسکتا ہے۔