• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں چارقومی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آ سٹریلیا میں کھیلے جانے والے چار قومی ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے 16رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، محمد عرفان اور عمر بھٹہ کو کپتان اور نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے، ٹیم میں پانچ نئے کھلاڑی جگہ حاصل کر گئے ان میں قطر کادورہ کرنے والی پاکستان وائٹس کے کپتان شجیع احمد، بلال قادر، شان ارشاد اورحسن انور کے علاوہ ٹنڈو جام سے تعلق رکھنے والے خضر حیات بھی شامل ہیں،جن کی شمولیت پر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سکریٹری رمضان جمالی، اسلم خان نیازی اور سعید ظفر راجپوت نے خیر مقدم کیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں امجد علی، ابوبکر محمود، عاطف مشتاق، عماد شکیل بٹ، تصور عباس، ایم رضوان جونیئر، ارسلان قادر، عتیق ارشد، اعجاز احمد، شامل ہیں، مظہر عباس گول کیپر ، مبشر علی، اظفر یعقوب اور علی شان کو ڈراپکردیا گیا،فرحت خان ہیڈ کوچ ومنیجر،شفقت ملک، محمد سرور کوچزہونگے، عاطف بشیر ٹیم ڈاکٹر اور ابو ذر امرائو وڈیو انالسٹ ہونگے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس ایونٹ کے لئے ٹیم کا انتخاب کے بغیر ٹرائلز کئے ، جس کی وجہ سے کیمپ میں موجود کھلاڑی ذہنی دبائو کا شکار دکھائی دئیے،قو می سلیکٹر اولمپئن ایاز محمود کے مطابق ٹورنامنٹ کے لیے ٹرائلز کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی، قومی ٹیم اتوار کی شب دس بجے کراچی سے براستہ دبئی، میلبورن جائے گی،، پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ آٹھ نومبر کو میزبان ملک آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گا، یہ میچ مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے کھیلا جائے گا، اگلے روز گرین شرٹس کا مقابلہ جاپان سے مقامی وقت سہ پہر تین بجے ہونا ہے جبکہ قومی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری لیگ میچ گیارہ نومبر کو سہ پر ساڑھے تین بجے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، بارہ نومبر کو تیسری پوزیشن اور فائنل کا انعقاد ہوگا۔
تازہ ترین