• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال فیڈریشن کی منتخب باڈی کو کام کرنے دیا جائے، محمد اقبال

Elected Body Of Football Federation Should Be Allowed To Work Muhammad Iqbal

پاکستانی فٹ بال کو بچانے کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، فیصل صالح حیات ہی پاکستان فٹ بال کی بقاء ہیں، انہوں نے عالمی سطح پر قومی فٹ بال کو جس مقام پر پہنچایا اس کا تصور پہلے نہیں کیا جاسکتا تھا۔

Pakistan-Football-Fed-222

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ فٹبال ایسو سی ایشن میرپورخاص کے صدر حاجی محمد اقبال اور سیکرٹری حسن بلوچ نے ڈسٹرکٹ فٹ بال میرپور خاص کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فٹ بال کا گزشتہ دو سال میں جتنا نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ زندگی بھر نہیں کیا جاسکتا۔ فیصل صالح حیات ہی اصل پی ایف ایف کے سربراہ ہیں، انہیں کام کرنے دیا جائے اس کی سربراہی میں پاکستانی فٹ بال نے عالمی سطح بے انتہا کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیفا فیڈریشن کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے بعد پاکستان میں فٹبال کے کھلاڑیوں میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے اور پاکستان کے 150سے زائد وہ کھلاڑی جو غیر ملکی فٹبال لیگ میں حصہ لے رہے تھے انہیں بھی واپس کیا جا رہا ہے جس سے ناصرف ان کھلاڑیوں کو نقصان ہو رہا ہے بلکہ فٹبال کے جونیئر کھلاڑیوں کی بھی امیدیں ختم ہوتی جارہی ہیں۔

فٹبال غریب کھلاڑیوں کا کھیل ہے اور اگر اسی طرح پاکستان فٹبال فیڈریشن کی منتخب باڈی کے بجائے سرکاری سرپرستی میں چلائی جانے والی فیڈریشن کی مداخلت کو نہ روکا گیا تو ایک دن پاکستان سے فٹبال نام کا کھیل ہی ختم ہو جائے گا۔

تازہ ترین