• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوزون کی تہہ آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہے، ماہرین

Ozones Restoration Is Slowly Experts

بڑھتی ماحولیاتی آلودگی اور اس کے شدید منفی اثرات کے مشاہدے کے دوران ناسا کے ماہرین نے ایک اچھی خبر یہ دی ہے کہ دنیا کو سورج کی بالائے بنفشی (الٹرا وائلٹ) شعاعوں سے بچانے والی اوزون کی تہہ آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہے تاہم بحالی کی رفتار انتہائی سست ہے۔

ناسا  کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اوزون لیئر 1988ء کی سطح پر واپس آ چکی ہے۔ اوزون کی تہہ میں ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے سوراخ ہو گیا تھا جس کا پہلی مرتبہ انکشاف 1970ء کی دہائی میں ہوا تھا۔

سائنس میگزین کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2017ء میں اوزون کا یہ سوراخ 19.7؍ ملین مربع کلومیٹر چوڑا تھا، یہ امریکا کے رقبے سے ڈھائی گنا بڑا ہے۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں یہ سوراخ 1.3؍ ملین مربع کلومیٹر چھوٹا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اوزون لیئر از خود بحال ہو رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کرہ قائمہ (Stratosphere) پر موجود گرم ماحول کی وجہ سے یہ بحالی ممکن ہو پائی ہے کیونکہ گرم فضا کی وجہ سے کلورین اور برومین جیسے وہ کیمیائی عناصر تحلیل ہوجاتے ہیں جن سے اوزون لیئر کو نقصان پہنچتا ہے۔

 

تازہ ترین