سکھر (بیورو رپورٹ)کمشنر سکھر ڈویژن ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ نے ایکسپورٹ پروموشن بیورو کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ سکھر میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زو ن کی تعمیر اور منصوبے میں حائل رکاوٹوں کے متعلق رپورٹ جلدپیش کی جائے، جبکہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اور ڈرائی پورٹ کی تعمیر کے لیے مختص کی گئی 200ایکڑ زمین پر کام شروع کرنے کیلئے بھرپور تیاری کی جائے۔وہ اپنے دفتر میں سکھر چیمبر کے صدر عبدالفتاح شیخ کی قیادت میں ملنے والے تاجروں، صنعت کاروں کے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ وفد میں عامر غوری، علی بخش مہر ، محمد دین، عرفان صمد،عبدالغنی شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔