• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی ایچ آئی میں مبینہ بد عنوانیوں کا نوٹس لیا جائے ‘ میر نسیم مری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) تحریک نوجوانان پاکستان کے صوبائی رہنماء میر نسیم مری نے کہا ہے کہ پی پی ایچ آئی ضلع کوہلو کے ایک افسر مبینہ طور پر بدعنوانی میں ملوث ہیں ان کے خلاف الزامات کی تحقیقات اور فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے ، یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہاکہ ضلع کوہلو تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے ، پی پی ایچ آئی جو عوام کی علاج کی سہولیات فراہم کرنے والا ادارہ ہے ، کوہلو میں پی پی ایچ آئی کا ایک افسر مبینہ طور پر کرپشن کررہا ہے ، غیر قانونی انداز میں بھرتیاں کی جارہی ہیں ، ایمبولنس کی مرمت کے نام پر بھاری رقم خرچ کردی گئی ، انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی عوام کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے والا ادارہ ہے لیکن اس کے لیے شرط یہ ہے کہ افسران اور اہلکار اپنے فرائض انجام دی دیں جبکہ مذکورہ افسر زیادہ تر وقت چھٹیوں میں گزارتے جس کی وجہ سے عوام کیلئے مشکلات ہیں اور ان کو سہولیت میسر نہیں ، انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی صورتحال کا نوٹس لیا جائے ۔
تازہ ترین