• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمناک شکست کے بعد ہاکی ٹیم چپ چاپ آسٹریلیاسے لوٹ آئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا میںچار قومی ہاکی ٹور نامنٹ میں شرم ناک شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم خاموشی سے وطن واپس آگئی، کراچی سے میلبورن جانے والی ٹیم کو لاہور لایا گیا، کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی انہیں لینے کے لئے ایئرپورٹ نہیں پہنچے، پی ایچ ایف کے آ فیشل بھی غائب تھے، کھلاڑیوں نے وطن واپسی پر تاحال اپنے موبائل فون کو بند رکھا ہوا ہے، پی ایچ ایف کی جانب سے ٹیم کی واپسی کے حوالے سے میڈیا کو بھی آ گاہ نہیں کیا گیا تھا، پاکستان ہاکی فیڈریشن نےچار قومی ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم میں ایک بار پھر آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ٹیم انتظامیہ کو تبدیل کیا جائے گا، پی ایچ ایف کے حکام نے اس بار ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔ میلبورن میں پی ایچ ایف کے حکام نے بعض سابق آسٹریلین ہاکی اولمپئنزسے رابطہ کرکے کوچنگ کی پیش کش کی ہے۔
تازہ ترین