• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیژر لیگس فٹ بال: ایونجرز ایف سی نےاسٹرائیکر ایف سی کو ہرادیا

Leisure Leagues Football Avengerz Fc Defeated Striker Fc

ارحم کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ایونجرز ایف سی نے لیژر لیگس فٹ بال میں اسٹرائیکر ایف سی کو صفر کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیدی۔ ایونجرز لئ ارحم نے ہیٹ سمیت 4گول اسکور کئے۔

ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام جاری لیژر لیگس فٹ بال کے سیزن IIکے 11ویں رائؤنڈ میں کراچی، اسلام آباد، پنڈی، حیدرآباد سینٹرز میں 43میچز کھیلے گئے جبکہ کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم کلفٹن پر ورلڈ اکیڈمی کی لیگس کا بھی آغاز ہوگیا۔ ورلڈ اکیڈمی کی پرنسپل مسزسلمیٰ عزیزنے لیگس کے آغاز کے موقع پر ٹرنک والا فیملی سے اظہار تشکر کیا۔

اسپورٹس کوآرڈی نیٹرورلڈ اکیڈمی ثاقب چوہان کی کوششوں سے لیژر لیگس کے انعقاد کو یقینی بنایا گیا ہے۔ 8ٹیموں پر مشتمل لیگس میں 4میچز کھیلے گئے۔ دیگر میچز میں چمپئنز ایف سی نے لائٹننگ ایف سی کو 3-2، بلیک پینتھر نے رائزنگ اسٹار کو 1-0سے شکست دی جبکہ ڈینک ایف سی اور کشمیر ایف سی کا مقابلہ 0-0کی برابری پر ختم ہوا۔

سکسٹین اسٹار گرائؤنڈ فیڈرل بی ایریا پر پریمیئر ڈویثرن میں میٹلک ایف سی اور زیم ایف سی کو پوائنٹس میچوں میں کامیابی ملی۔ ڈویژن ون میں 3پوائنٹس میچز کھیلے گئے۔ ہزارہ یونائیٹڈ، فونکس ایف سی اور سکسٹین اسٹار نے فتح حاصل کی۔

زم زما یونائیٹڈ ڈی ایچ اے پر پریمیئر ڈویثرن میں ٹارگیرین یونائیٹڈ اور این کے نیشنل نے بالترتیب این فیوگو اور فاطمہ ایف سی کو 1-0کے یکساں مارجن اورسلوچن ایف سی کو فٹبال بینٹرز پر 2-0سے برتری حاصل ہوئی جبکہ گلیڈیٹر ایف سی اور ایف آر یونائیٹڈ کا مقابلہ بنا کسی گول کے ڈرا ہوگیا۔

ٹارگیرین یونائیٹڈ کے اسامہ اور این کے نیشنل کا گول بابر نے اسکور کیا۔ ڈی ایچ اے راحت گرائؤنڈ پر پریمیئر ڈویثرن میں بروٹل ہاکس نے ریڈ ڈیولز کو الیکس کے فیصلہ کن گول کی بدولت 1-0جبکہ ہسکول پیٹرولیم اور بلیک ایگلز کو حریف ٹیموں پر پوائنٹس میچ میں کامیابی حاصل ہوئی۔

جوگا بونیٹو اور شاہ سیون کا مقابلہ 0-0کی برابری پر اختتام پذیر ہوا۔ڈویژن ون میں کک آف اکیڈمی اور سندھ مدرستہ الاسلام ’بی‘ کا مقابلہ بھی بناکسی گول کے ڈرا ہوا۔ لیژر لیگس سیزن ٹو کا 12واں مرحلہ 19نومبر سے کھیلا جائے گا۔

 

تازہ ترین