• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیڈیم روڈکے قریب مری روڈپرکنٹینرلگاکر راستے بندکردئیے گئے

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) سٹیڈیم روڈکے قریب مری روڈپرکنٹینرزلگاکرفیض آباد کی جانب جانے اورآنےوالے راستے بندکردئیے گئے۔جس سے عوام کی مشکلات میں مزیداضافہ ہوگیا،فیض آبادمیں گزشتہ بدھ سے جاری تحریک لبیک کے دھرنے کی وجہ سے راولپنڈی اوراسلام آبادکے درمیان گذشتہ آٹھ روزسے ٹریفک کی آمدورفت بندہے جس کی وجہ سے دونوں شہروں میں سفرکرنے والوں کاشدیددقت کاسامناہے جب کہ میٹروبس سروس بھی دھرنے کے وجہ سے بندکردی گئی ہے اوراب بدھ کی صبح سے مری روڈکوڈبل روڈکے قریب سڑک کی دونوں اطراف کنٹینرزکھڑے کرکے ٹریفک کے لئے بندکردیا گیاہے جس کے باعث گلشن دادن خان ،شمس آباداورفیض آبادکے قرب وجوارمیں رہائش پذیرافراداوران علاقوں کے دکانداروں اوردفاتروغیرہ میں کام کرنے والے ملازمین کے لئے مزیدمشکلات پیداہوگئی ہیں ،مقامی افرادکاکہناہے کہ کنٹینرز لگاکرنہ صرف راستہ بندکردیاگیاہے بلکہ یہاں سے فیض آبادکی جانب آنے والے لوگوں کی تلاشی لینے کے بعدانہیں آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہے مقامی لوگوں کامؤقف ہے کہ دھرنے کی وجہ سے پہلے ہی وہ مشکلات کاشکارہیں اب انتظامیہ نے بلاوجہ ان کی مشکلات میں مزیداضافہ کردیاہے ،دھرنے کے باعث کاروں سفر ناممکن ہونے سے معززین موٹرسائیکلوں پر ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے پر مجبور ہوگئےے ادھر پولیس ذرائع کاکہناہے کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے یہاں کنٹینرزلگاکرٹریفک بندکی گئی ہے ذرائع کے مطابق چندروزقبل فیض آبادکے قریب واقع منسٹری آف ڈیفنس کے ادارے سروے آف پاکستان کے سینئرسیکیورٹی آفیسر میجرخضرخان نے سی پی اوراولپنڈی اسراراحمدخان عباسی کوایک لیٹرلکھاتھا جس میں مری روڈفیض آبادمیں لوگوں کے جمع ہونے کوسروے آف پاکستان کے لئے سکیورٹی رسک قراردیتے ہوئے سروے آف پاکستان کے دفاترکی حفاظت اورسکیورٹی کے لئے فوری انتظامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ یہاں سروے آف پاکستان کے علاوہ دیگرحساس اداروں کے دفاتر بھی واقع ہیں ۔
تازہ ترین