اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) چیئرمین ہاشو گروپ صدرالدین ہاشوانی نے میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں تما م مہمانوں اور ملازمین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے یہ دن ہمیں ا س بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم حضورﷺ کی تما م تعلیمات پر عمل پیر ا ہوں جنہوں نے امن کا پیغام پوری دنیا میں پھیلایا، ہمارامذہب ہمیں بھائی چارہ اور صبر کا درس دیتا ہے اور ہمیں بھی اس تعلیمات پر عمل کرنا چاہئے،ہاشوگروپ پاکستان بھر میں شعبہ مہمان نوازی میں ایک سرکردہ نام ہے، میریٹ اورپی سی ہوٹلزمیں میلادالنبیﷺ مذہبی عقیدت اور جذبے کیساتھ منایا جاتاہے،ہاشو گروپ ہر سا ل کی طرح پا کستان بھر میں اپنے تمام ہوٹلز میں اس سال بھی حضرت محمدﷺ کی ولادت کے موقع چراغا ں کررہاہے ، تمام ہوٹلزمیں ملازمین کیلئے میلاد کی محافل منعقد کی جا رہی ہیں جس میں نعت رسول مقبولﷺ اور قرات کلام پاک کے مقابلے ہونگے اور کامیاب امید وا ر وں کو روحانی سطح پر ابھارنے کیلئے انہیں نیشنل مقابلوں میں بھی حصہ لینے کیلئے بھیجا جائے گا۔