کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر ) جمعیت علما اسلام (س)کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالحلیم نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے اتحاد امت کے لیے عقیدہ ختم نبوت سے بڑھ کر کوئی فارمولانہیں عقیدہ ختم نبوت ایمان کا اہم ترین جزو ہے اس کے استحکام میں پوری امت کا استحکام ہے ،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہی امت محمدیہ کی علامت ونشانی ہے،قادیانیت کیخلاف ہماری آئینی و قانونی جنگ جاری رہے گی،حکومت قادیانیوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کا نوٹس لے ان خیالات کااظہارانہوں نے جشن عید میلاد النبی ﷺکی مناسبت منعقدہ پروگرام کے موقع پرکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ خلافت راشدہ کے اولین دور میں تحفظ ختم نبوت کیلئے فرزندان اسلام نے جو تاریخ ساز جدوجہد کی وہ حشر تک معیار حق و صداقت ہے اور ملت اسلامیہ ان اساسی نقوش پر اپنا فرض منصبی ادا کر تی رہے گی۔ پاکستان اسلام کی بنیاد پر معرض وجود میں آیالیکن مملکت خداداد میں منکرین ختم نبوت کو جو اہمیت دی گئی وہ ناقابل فہم ہے سقوط ڈھاکہ سے آج کے حالات تک دشمنان اسلام اور منکرین ختم نبوت کی گہری سازشوں کا نتیجہ ہیں ۔ عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے ۔