• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم کے فٹ بال میچ میں کھلاڑیوں کو مارنے کی غرض سے نہیں بلکہ امدادی مقاصد کیلئےفٹ بال میچ میں ٹیڈی بیئرز کی بارش ہوئی۔

بلجیم میں ہونے والے فٹ بال میچ کے دوران ایک منفرد ہی نظارہ دیکھنے کو ملا جب میچ کے وقفے میں اسٹیڈیم میں شائقین کی جانب سے سینکڑوں ٹیڈی بیئرز کی بارش کردی گئی۔

گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ نہ تو یہ شائقین کے اشتعال کا نتیجہ تھا اور نہ ہی مخالف ٹیم کے حامیوں کا غصہ بلکہ یہ سب تو امدادی مقاصد کے تحت منظم پلان کے مطابق کروایا گیا تھا۔

ہر سال منعقد کیے جانے والے اس دلچسپ ایونٹ میں بلجیم کے شہر چارلی روئےکی ٹیم نے اپنے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ میچ کے دوران چھوٹے اور درمیانی سائز کے ٹیڈی بیئرز کے ساتھ اسٹیڈیم آئیں اور جیسے ہی کوئی بھی کھلاڑی پہلا گول کرے یہ ٹیڈی بیئرز اسٹیڈیم میں اُچھال دیے جائیں۔

سالانہ ٹیڈی ٹاس ایونٹ کے دوران شائقین تو جیسے موقع کی تلاش میں تھے اور پہلا گول ہوتے ہی سینکڑوں کی تعداد میں ٹیڈی بیئرز میدان میں برسنا شروع ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تعدادہزاروں تک جا پہنچی۔

اسٹیڈیم انتظامیہ کو گراؤنڈ سے ٹیڈی بیئرز سمیٹنے میں30منٹ سے زائد وقت لگا جنہیں بعد ازاں امدادی مقاصد کے مختلف فلاحی تنظیموں میں بانٹا جائے گا۔

تازہ ترین