• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Mustafa Kamal Meets Tahir Ul Qadri

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نےلاہو میں واقع منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عوامی تحریک سے مکمل اظہار یکجہتی کیاجبکہ بعد میں  مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران طاہر القادری نے حکومت کے سامنے 3 مطالبات رکھے۔

ان مطالبات میں پہلا مطالبہ تو وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب کے مستعفی ہونے کا ہےدوسراسانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 125 پولیس افسران کو ہٹایا جانے پر ہے جبکہ تیسرا مطالبہ ججز پر مشتمل کمیشن اور تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائے جانے پر ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران طاہر القادری نےمزید اعلان کیا کہ قانونی ، سیاسی کے ساتھ عوامی جنگ بھیجنگ بھی لڑیں گےاور حکمرانوں کو تخت سے ہٹانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عوامی تحریک کے مطالبات کی تائید کی اور کہا کہ ظلم پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے، عوامی تحریک کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور احتجاج کی ہر کال میں ان کا ساتھ دیں گے۔

تازہ ترین