• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید فوجی افسرعبد المعید لاہور میں سپرد خاک

Funeral Prayers Of Martyrdom

شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان نماز جنازہ لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی گئی، کور کمانڈر عامر ریاض اورسی سی پی او لاہور بھی نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔

نماز جنازہ میں لواحقین، دوست احباب اور حکومتی ارکان کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

Funeral-HL02

نماز جنازہ کے بعد شہید عبد المعید کو فوجی اعزاز کے ساتھ کیولری گراؤنڈ کے شہدا قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ جبکہ سپاہی بشارت شہید کو بھی آج گلگت میں سپردخاک کیا جائے گا۔

سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے بہادر سپوت عبد المعید کا تعلق وہاڑی سے ہے تاہم ان کا جسد خاکی لاہور میں ان کی رہائش گاہ لایا گیا۔

عبد المعید کاتعلق پاک فوج کی 4 ناردرن لایٹ انفنٹری سے تھا اور کاکول ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہونے کے بعد یہ ان کی پہلی پوسٹنگ تھی۔

تازہ ترین