• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور پی ایچ ایف میں شدید اختلافات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، کے ایچ اے نے اپنے معاملات میں فیڈریشن کی مداخلت پر شدید اعتراض کیا ہے۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرجنید علی شاہ نے کہا ہے کہ کے ایچ اے اس وقت ملک کی سب سے فعال ایسوسی ایشن ہے مگر ہمیں فیڈریشن کی جانب سے اہمیت نہیں دی جارہی ہے۔ جنگ نے کامران اشرف سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہرکام فیڈریشن کی ہدایت پر کرتا ہوں، میری ذاتی دل چسپی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کو قومی ہاکی چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی سندھ کی ٹیم کا منیجر بنایا گیا ہے وہ میرے والد کے ہم نام ہیں اور ان کا تعلق سکھر سے ہے۔
تازہ ترین