• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگا سیریل ”خانی“ کا ٹائٹل سونگ دیکھنے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی

Todays Print

کراچی (جنگ نیوز) عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی نگرانی میں سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے تحت بننے والے میگا ڈرامہ سیریل”خانی“ نے ایک اور سنگ میل عبور کرکے سوشل میڈیا پر بھی اپنا راج قائم کرلیا ہے۔ ڈرامے کا ٹائٹل سونگ مجموعی طور پر سوشل میڈیا میں ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جسے سُروں کی پہچان، پاکستان کی شان ، راحت فتح علی خان نے اپنی سریلی آواز میںگایا تھا۔ واضح رہے ”خانی“ پاکستان کا واحد سیریل ہے جس نے صرف دو ماہ کی قلیل مدت میں یہ اعزاز اپنے نام کرکے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک نیا اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ بات صرف یہیں ختم نہیں ہوئی ”خانی“ ہی پاکستان کا واحد سیریل ہے جس نے یو ٹیوب پر بھی اپنا نئی روایت قائم کی ہے۔ اِس ڈرامے کی چار اقساط نمبر1، دو اقساط نمبر2 اور ایک قسط نمبر3 پر ٹرینڈ کررہی ہے ۔ سیریل کی تین اقساط نے صرف 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ ویوز حاصل کرلئے ہیںجو کہ کسی بھی پاکستانی ڈرامے کا سوشل میڈیا پر منفرد اعزاز ہے۔ ڈرامے کی جاندار کہانی کے چرچے ہر گھر میں عام ہیں کیونکہ بہترین ڈائریکشن اور جاندار اداکاری کے سبب ڈرامے کی مقبولیت بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ڈرامہ سیریل ریٹنگ چارٹ پر بھی سب سے نمایاں نظر آیا۔ جیو ٹی وی“ پر نشرہونے والے ڈرامے کو ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر انجم شہزاد سے ڈائریکٹ کیا ہے۔ دلچسپ کہانی ”اسما نبیل “ نے تحریر کی ۔ ”خانی“ کے مرکزی کردار وں میں فیروز خان ، ثنا جاوید ، محمود اسلم، صنم انصاری، قوی خان، سلمیٰ حسن ، راشد فاروقی، محمد علی، سیمی پاشا، شہزاد ملک اور شانزے شامل ہیں۔ میگا سیریل ہر پیر کی رات 8 بجے ”جیوٹی وی“ سے نشر کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین