وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو ٹوٹا پھوٹا خیبرپختونخوا ملا، پولیس ،تعلیم ،صحت سمیت ہر شعبہ تباہ حال تھا،اُن کی حکومت نے ہرشعبے میں کمیشن وصولی کے جاری نظام کو ختم کیا۔
پرویزخٹک نے شکردرہ میں واٹر سپلائی اسکیم ، 2 ڈگری کالجوں اور سول اسپتال کے گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر جلسے سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ کے پی کے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے،پی ٹی آئی کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف اور بنیادی سہولتیں پہنچانا ہے۔