• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن ملاقات میں بھارتی افسر کی موجودگی قونصلر رسائی نہیں، دفتر خارجہ

Presence Of Indian Officer In Consulate Meeting Is Not Consular Foreign Office

دفترخارجہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادھو کے اہل خانہ سے ملاقات میں بھارتی سفارتخانے کے افسرکی موجودگی قونصلررسائی نہیں۔

پاکستان میں قید بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو سے ملاقات کیلئے اس کی والدہ اور بیوی آج اسلام آباد پہنچ رہی ہیں ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں بھارتی سفارتخانے کے افسر کی موجودگی کا مطلب قونصلر رسائی نہیں ۔

پاکستان نے گرفتار بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی اہل خانہ سے ملاقات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

تازہ ترین