• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل فلسطین تنازع کا دو ریاستی حل نکالا جائے، پوپ فرانسس

ویٹی کن سٹی (رائٹرز، جنگ نیوز ) پوپ فرانسس نے اسرائیل فلسطین تنازع کےد و ریاستی حل اور دنیا بھر کے مہاجرین کی مدد پر زور دیا ہے ، کيتھولک مسيحيوں کے مذہبی رہنما نے کرسمس کے موقع پر ویٹی کن سٹی میں ہزاروں افراد سے روایتی خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے متاثر ہونے والے بچوں میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام نظر آتے ہیں، بیت المقدس کی حیثیت کا احترام کیا جانا چاہئے، انہوں نے حضرت بی بی مريم علیہ السلام اور حضرت يوسف علیہ السلام کے بيت اللحم سے نکلنے کا موجودہ وقت ميں پناہ گزينوں کی ہجرت سے موازنہ کيا اور مہاجرین کی مدد کی اپیل کی ، انہوں نے کہا کہ بی بی مريم اور حضرت يوسف کے قدموں کے نشانات ميں لاکھوں افراد کے قدموں کے نشانات چھپے ہيں۔ تفصیلات کے مطابق پوپ فرانسس نے کرسمس پر اپنے خطاب میں اسرائیل اور فلسطین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہم دعاگو ہیں کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کی خواہش پروان چڑھے اور بات چیت کے زریعے تنازع کا حل نکالا جائے جس کے زریعے سے باہمی رضامندی اور عالمی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے مطابق پرامن دو ریاستی وجود ممکن ہوسکے۔
تازہ ترین