پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس ناصرمحفوظ اورجسٹس شکیل احمد پرمشتمل بنچ نے وفاقی حکومت کی جانب سے تمباکوکی پیداوار پر ٹیکسوں میں کمی پرعملدرآمد روکتے ہوئے وزارت خزانہ اورایف بی آر سے جواب مانگ لیااور حکم امتناع جاری کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے جواب طلب کرلیا، عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز درخواست گزار حمیدخان کی جانب سے بابریوسفزئی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار حمیدخان چھوٹا لاہور صوابی کارہائشی اورتمباکوکاکاشتکارہے وفاقی حکومت نے سینٹرل ایکسائزایکٹ2005ء میں ترمیم کی ہے تاہم اس ترمیم کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی اورمنی بل کے تحت ترمیم کی گئی ہے اوراس میں تمباکوکاتیسرادرجہ شامل کیا گیاہے اوراس تیسرے درجے کو بنیاد بناکرٹیکس میں 33 فیصد کمی کردی گئی ہے جبکہ دنیابھرمیں تمباکو پرٹیکسوں میں اضافہ کیاجارہا ہے۔