• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحدی کشیدگی:پاک بھارت کرکٹ نہیں ہوسکتی، سشما سوراج

Border Stress Pak India Cricket Series Not Be Fesible Sushma Swaraj

بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست لے آیا، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ سرحد پرکشیدگی پاک بھارت کرکٹ کیلئےراہ ہموارنہیں کرتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کی بیرونی معاملات پر مشاورت کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سشما سوراج  نے کہا کہ سرحدپر پائی جانے والی کشیدہ صورتحال کرکٹ ڈپلومیسی کے لیے کسی طور سازگار نہیں۔

سشما سوراج نے کہا کہ انہوں نے بھارت میں پاکستانی سفیر کو کہا ہے کہ دونوں ممالک 70سال سے زائد عمر کے قیدیوں کو انسانی بنیادوں پر رہاکریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 2012 ء میں آخری سیریز ہوئی تھی ، جب پاکستان نے بھارت کا دورہ کیا تھا، اس دورے میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گئے تھے۔

 

تازہ ترین