• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فن لینڈ کے منچلوں کی جمے ہوئے سمندر پر اسکیٹنگ

سخت سردی میں ایڈونچر کا تڑکا لگاتے ہوئے فن لینڈ کے منچلوں نے شدید ٹھنڈ کے باعث جم جانے والے سمندر پر آئس اسکیٹنگ کی۔

یوں تو برفانی علاقوں میں بہت سے نوجوان اسکیٹنگ کرتے ہیں لیکن ویڈیو میں نظر آنے والے اِن نوجوانوں کے تو کیا ہی کہنے کہ جنہوں نے آئس اسکیٹنگ کا منفرد میدان ڈھونڈ نکالا۔

منچلے نوجوانوں نے خون جما دینے والے سرد موسم کا مزہ کچھ یوں اُٹھایا کہ شدید ٹھنڈ کے باعث جم جانے والےِ ساحل سمندر پر آئس اسکیٹنگ کرنے پہنچ گئے۔

یہ مناظر فن لینڈمیں دیکھے گئے جہاں کرتب بازی کے شوقین نوجوانوں نے سردی کے باعث جم جانے والی سمندر کی لہروں کو اسکیٹنگ رنک بنایا اور برف کی موٹی تہہ پر انتہائی مہارت سے آئس اسکیٹنگ کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بغیر رہ نہیں سکے اور منچلوں کی صلاحیتوں اور شوق کی خوب داد دی۔

تازہ ترین