• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی صوبے ہونان کے پہاری علاقے میں اونچے پہاڑ وں کی بلند ی پر دنیا کا سب سے بڑا شیشے کا پل تعمیرکیا گیا ہے جو ہرگز کمزور دل افراد کیلئے نہیں ہے ۔

یہ پل بلند ترین پہاڑی سلسلے کے درمیان بنایا گیا ہے جو 430میٹر لمبا اور چار میٹر چوڑا ہے، صرف یہی نہیں وادی میں کلف کی مدد سے لٹکا یہ پُل300میٹر اونچائی پر بنایا گیا ہے ۔

اس پل کے اوپر چلتے ہو ئے آ پ کے قدموں تلےtitanium alloyنامی مظبوط ترین شیشہ ہو تا ہے جو اتنا شفاف ہے کہ ہزارو ں فٹ نیچے کا منظر صاف دکھائی دیتا ہے۔

کئی ٹن تک کا وزن یہ گلاس برج برداشت کر سکتا ہے جس پر بیک وقت ہزاروں افراد چہل قدمی کرکے اس ایڈونچر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں لیکن کمزور دل افراد کی ہمت فوراً جواب دے جاتی ہے جو نیچے دیکھتے ہی اپنے حواس کھو بیٹھتے ہیں اور فرار کا راستہ تلاش کرتے ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ چین کے دیگر گلاس برج بھی دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں جو مقامی افراد سمیت سیاحوں کی توجہ کا مرکزبنے ہوئے ہیں۔

 

تازہ ترین