• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی اے ،بی ایس سی سالانہ امتحانات کیلئے آن لائن داخلہ وفیس کا شیڈول جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی نے بی اے وبی ایس سی سالانہ امتحانات 2018 کےلئے آن لائن داخلہ وفیس کا شیڈول جاری کر دیا ہے،جس کے مطابق بغیر لیٹ فیس آن لائن داخلہ و فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جنوری ہے جبکہ 10 گنا فیس کے ساتھ فارم 26 جنوری جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 مارچ ہے ,پرائیویٹ امیدواروں کا آن لائن داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www. bzu. edu. pk پر موجود ہے،جس کو آن لائن مکمل کرنے کے بعد اس کا پرنٹ لے کر ایچ بی ایل اور یو بی ایل کی نامزد کردہ برانچ کی توسط سے دفتر ارسال کریں گے،بی اے کی امتحانی فیس 3500 روپے اور بی ایس سی کی امتحانی فیس 3700 روپے ہے ۔
تازہ ترین