• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منتظر شنواری کی پشتو زبان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، عمران آفریدی

پشاور ( آن لائن ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر عمران آفریدی نے خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے پشتو زبان کے معروف و نامور شاعر منتظر شنواری کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کی ہے ، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم نے زندگی بھر اپنی شاعری کے ذریعے پشتو زبان کی ترویج کیلئے جو خدمات انجام دیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا شاید ہی کبھی پُر ہو سکے ، عمران آفریدی نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔
تازہ ترین