امریکا میں سخت سردی میں ایڈونچر کا تڑکا لگاتے ہوئے منچلے نے شدید ٹھنڈ کے باعث جم جانے والے سمندر پر آئس اسکیٹنگ کی۔
یوں تو اکثر نوجوان اسکیٹنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کے تو کیا ہی کہنے کہ جس نے آئس اسکیٹنگ کا منفرد انداز ڈھونڈ نکالا۔
منچلے نوجوان نے خون جما دینے والے سرد موسم کا مزہ کچھ یوں اُٹھایا کہ شدید ٹھنڈ کے باعث جم جانے والےِ ساحل سمندر پر آئس اسکیٹنگ کرنے پہنچ گیا۔

یہ مناظر امریکی ریاست مین کے ٹاؤن یورک میں دیکھے گئے جہاں کرتب بازی کے شوقین نوجوان نے سردی کے باعث جم جانے والی سمندر کی لہروں کو اسکیٹنگ رنک بنایا۔
نوجوان نے برف کی موٹی تہہ پر انتہائی مہارت سے آئس اسکیٹنگ کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہیں سکے اور منچلے کی صلاحیتوں اور شوق کی خوب داد دی۔