برلن (نیوزڈیسک) جرمن فٹ بال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کی بس پر حملہ کرنے والے مشتبہ حملہ آور سرگئی ڈبلیو نے اعتراف کر لیا ہے کہ وہ اس کارروائی سے اس کلب کی حصص کی قیمتوں میں کمی کا خواہشمند تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملہ گزشتہ برس اپریل میں کیا گیا تھا۔گزشتہ روز عدالت میں جمع کرائے گئے ایک بیان میںسرگئی ڈبلیو نے کہا ہے کہ وہ کسی کو ہلاک نہیں کرنا چاہتا تھا۔ سرگئی ڈبلیو نے مزید کہا کہ وہ اپنے اس عمل پر شدید شرمندہ ہے۔سرگئی ڈبلیو پر اقدام قتل کے الزامات عائد کئے گئے تھے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میںفٹ بال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کی بس کو 3 دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا جس میں ایک کھلاڑی زخمی ہوا تھا۔