• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس ویگاس :دنیا کے سب سے بڑے الیکٹرانک میلے کا انعقاد

ضرورت ایجاد کی ماں ہے اور اس محاورے کا عملی مظاہرہ ایک ماہر اطالوی کمپنی نے پیش کیااور مسافر کو دوران سفر سامان اُٹھاکر چلنے کی مشکل سے نجات دلوا دی ہے۔

اطالوی کمپنی ٹریول میٹ روبوٹکس نے الیکٹرانک میلے میں ایک ایسا سوٹ کیس متعارف کروایا ہے جو اسمارٹ فون سے منسلک ہے اور آپ کے ساتھ خودبخود چلے گا۔

ماہر انجینئرز نے سفر کے دوران سامان اُٹھانے کی مشکل کو حل کرتے ہوئے سوٹ کیس میں موٹر نصب کر دی ہے اور مسلسل آزمائش کے بعد طویل ترین عرصے میں لگاتار محنت اور تجربو ں کے بعدعام سوٹ کیس کو الیکڑک اسکوٹر میں تبدیل کیا جو کہ حیرت انگیز طور پربیٹری سے توانائی حاسل کرتے ہوئے 12 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

جی پی ایس، ایل ای ڈی ، سیکیورٹی پروٹیکٹر،یو ایس بی اور بلیو ٹوتھ کی سہولت سے آراستہ یہ دلچسپ سوٹ کیس فروری سے مارکیٹ میں دستیاب ہو گا جس کی ابتدائی قیمت 1,100ڈالر متعین کی گئی ہے جس سے نہ صرف وزن اُٹھانے سے نجات حاصل ہو گی بلکہ یہ سوٹ کیس تفریح کا سبب بھی بن سکے گا۔

تازہ ترین