امریکی وائٹ ہاوس کی کوریج پر مامور نمائندوں سے متعلق ڈنر کی تقریب میں بدمزگی کی صورتحال پیدا ہوئی، کوریسپونڈینٹ ڈنر کے دوران زور دار آواز سنی گئی۔
وائٹ ہاؤس کوریسپونڈینٹ ڈنر کے دوران فائرنگ، صدر ٹرمپ محفوظ رہے۔
صدر ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور وہ زندہ ہے۔
اس سے پہلے امریکی اور روسی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ شوٹر کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس میں ہونے والے کوریسپونڈینٹ ڈنر کے دوران بدمزگی، سیکرٹ سروس کے اہلکار صدر ٹرمپ کو باہر لے گئے۔
اسپیکر مائیک جانسن بھی ڈنر میں موجود تھے، انہیں بھی سیکرٹ سروس کے اہلکار باہر لے گئے۔
واضح رہے کہ کوریسپونڈینٹ ڈنر میں صدر ٹرمپ کا خطاب بھی متوقع تھا تاہم تقریب میں صدر ٹرمپ تاحال واپس نہیں آئے۔
وائٹ ہاؤس کی کوریج پر مامور نمائندوں سے متعلق ڈنر کی تقریب کا آغاز ہی ہوا تھا کہ اس دوران صدر ٹرمپ اور ان کے ساتھ بیٹھی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو ایک پرچی دکھائی گئی۔
ایسی ہی پرچی پہلے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کو بھی دکھائی گئی تھی۔ جس پر صدر ٹرمپ کے ایک جانب بیٹھی خاتون کو حیرت زدہ ہوتے دیکھا گیا۔ اچانک فائرنگ کی آواز گونجی جس پر صدر ٹرمپ اور دیگر شرکاء اپنی نشستوں سے اتر کر نیچے ہوگئے۔
اس دوران سیکرٹ سروس کے اہلکار صدر ٹرمپ کو باہر لے گئے، جبکہ کئی اہلکاروں نے بندوقیں تان لی۔ اسی کوریسپونڈینٹ ڈنر سے صدر ٹرمپ کا خطاب بھی متوقع تھا۔
تقریب میں نائب صدر جے ڈی وینس بھی موجود تھے۔ واشنگٹن ڈی سی کے ایک ہوٹل میں منعقد اس تقریب سے شرکاء کو باہر نکالا جارہا ہے۔