• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکو روبیو کہاں ہیں؟ امریکی خارجہ پالیسی میں کردار پر سوالات

کراچی( نیوز ڈیسک) مارکو روبیو کہاں ہیں؟ امریکی خارجہ پالیسی میں کردار پر سوالات، اہم عالمی فیصلوں میں وزیر خارجہ کی کم موجودگی، خارجہ پالیسی ٹرمپ اور قریبی حلقے کے ہاتھ میں ہونے کا تاثر،ایران اور مشرق وسطیٰ بحرانوں میں براہ راست قیادت محدود، واشنگٹن میں پالیسی اثر و رسوخ پر بحث تیز ہوگئی۔ فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں امریکی سینیٹر مارکو روبیو کے موجودہ سیاسی کردار اور خارجہ پالیسی میں ان کی نمایاں حیثیت پر سوال اٹھایا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق اگرچہ روبیو باضابطہ طور پر امریکی انتظامیہ میں اہم ذمہ داری رکھتے ہیں، تاہم ایران، غزہ اور مشرق وسطیٰ جیسے بڑے عالمی بحرانوں میں ان کی موجودگی اور اثر کم دکھائی دیتا ہے، جس کے باعث واشنگٹن میں یہ بحث زور پکڑ رہی ہے کہ کیا اصل خارجہ پالیسی فیصلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی مشیروں کے ذریعے کیے جا رہے ہیں جبکہ روایتی سفارتی اداروں اور شخصیات کا کردار نسبتاً محدود ہو گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید