• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس صحافیوں کے عشائیہ میں پہلی شرکت، ماحول کشیدہ ہونے کا امکان

واشنگٹن (اے ایف پی)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہفتہ کی شب پہلی بار بطور صدر وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر میں شرکت کریں گے، جس سے تقریب کے ماحول میں کشیدگی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔وائٹ ہائوس کارسپانٹڈنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ اس سالانہ تقریب میں روایت کے برعکس کسی مزاحیہ میزبان کے بجائے جادوگر اور ذہنی کھیلوں کے ماہر اوز پیئرلمین کو مدعو کیا گیا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کی میڈیا پر پابندیوں اور بعض اداروں کی رسائی محدود کرنے کے اقدامات پر صحافتی حلقوں میں پہلے ہی تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ سینکڑوں صحافیوں نے ایک کھلے خط کے ذریعے تقریب کے شرکاء سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صدر کے سامنے ان پالیسیوں پر احتجاج کریں۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس تقریب میں صدر ٹرمپ کی جانب سے میڈیا کے خلاف شکایات کا اظہار متوقع ہے، جس سے یہ روایتی تقریب اس بار غیر معمولی طور پر “غیر آرام دہ” بن سکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید