• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی شدہ ڈاکٹر کا چار خواتین پر جنسی ایسالٹ کے الزامات سے انکار

لندن (پی اے) شادی شدہ ڈاکٹر نے چار مریضائوں کے جنسی ایسالٹ کے الزامات سے انکار کیا ہے۔ 39سالہ کامران علی کو بیسلڈن کرائون کورٹ میں پیش کیا گیا۔ اس نے چار خواتین پر جنسی ایسالٹ کے چھ الزامات سے انکار کیا۔ کامران علی پر چار خواتین پر سیکس ایسالٹ کے الزامات ہیں اور یہ واقعات ستمبر اور نومبر2016کے درمیان ہوئے تھے۔ اس نے بچوں کے نا مناسب فوٹوگرافس بنانے کے ایک الزام اور انتہائی پورنو گرافک امیج رکھنے کا ایک الزام کی بھی تردید کی۔ قبل ازیں مجسٹریٹس کورٹ کو بتایا گیا تھا کہ یہ واقعات اس وقت ہوئے جب وہ جی پی ٹرین کے طور پر کام کرتا تھا۔ گلین ڈیل گارڈنز لیخ آف سی ایسیکس کے کامران علی کی عدالت نے ضمانت منظور کرلی اور اس کے خلاف ٹرائل 18جولائی کو بیسلڈن کرائون کورٹ میں ہوگا۔
تازہ ترین