• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری صلاحیت کے ساتھ شمالی کوریا قبول نہیں، ریکس ٹلرسن

North Korea With Nuclear Capability Is Unacceptable Rex Tillerson

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے کہا ہے کہ امریکا جوہری طاقت والے شمالی کوریا کو ہرگز قبول نہیں کرے گا اور پابندیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک پیانگ یانگ انتظامیہ اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنا شروع نہیں کر دیتی۔

US-Korea222

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے کینیڈا کے شہر وینکوور میں جزیرہ نما کوریاکے تحفظ و استحکام کے لئے منعقدہ سربراہی اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ جوہری طاقت کا حامل شمالی کوریا ہمارے لئے ناقابل قبول ہے، امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان براہ راست مذاکرات بہت دور کی بات ہے،ایک پائیدار مذاکرات ایک قابل اعتبار ساجھے دار کے ساتھ کئے جا سکتے ہیں۔

US-Korea333

جبکہ شمالی کوریا تا حال خود کو ایک قابل اعتبار ساجھے دار کے طور پر نہیں دکھا سکاہے، لہٰذا ایسا ممکن نہیں ہے۔

تازہ ترین