قومی اسمبلی نے عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
ذرائع کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان عمران خان اور شیخ رشید کے الفاظ کی سخت مذمت کرتا ہے، دونوں ایوان کے رکن ہیں، لیکن پارلیمان کے تقدس کو مجروح کیا ہے۔
قرارداد میں بتایا گیا ہے کہ پارلیمان عوام کا نمائندہ ادارہ اور جمہوریت کی علامت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن نے لاہور مال روڈ پر ڈاکٹر طاہر القادری کی کال پر ایک احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا تھا جس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خطاب میں پارلیمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں جو ایک مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے۔