• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں ہیلی کاپٹر کو حادثہ زمبابوے کے رہنما سمیت5ہلاک

سانتافے (نیوز ڈیسک)امریکہ کی ریاست نیو میکسیکو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر میں زمبابوے کی حزب اختلاف کی جماعت کے ایک رہنما بھی سوار تھے۔ نیو میکسیکو پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں زمبابوے کی حزب اختلاف کی جماعت ’موومنٹ ڈیمو کریٹک چینج‘ کی نامور شخصیات میں سے رائے بینیٹ اور ان کی اہلیہ سمیت عملے کے 5افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے رہنما بہادر اور پرعزم شخصیت کے حامل تھے۔ مقامی حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین