• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے پاکستانی اولمپئنز اور غیرملکی ہاکی کھلاڑیوں کی ملاقات

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ہال آف فیم کے کھلاڑیوں اور پاکستان کے سابق شہرہ آفا ق سابق ہاکی اولمپئینز نے آرمی ہاوس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میںپی ایچ ایف ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والےاولمپئنز اختر رسول، سمیع اللہ، اصلاح الدین، شہناز شیخ، حسن سردار، سکریٹری پی ایچ ایف شہباز احمد، قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچز قمر ابراہیم، کامران اشرف،سلیکٹر ایاز محمود، مصدق حسین بھی موجود تھے، ہالینڈ کے بوویلینڈر وطن واپسی کے سبب ملاقات میں شریک نہ ہوسکے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نےآرمی چیف کو ملک میں ہاکی کو ترقی دینے،عالمی الیون کے دورہ پاکستان، پاکستان ہاکی لیگ کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے غیر ملکی کھلاڑیوں پال لیجن، یوان اسکارے ، آسٹریلین امپائر ڈان پرائیر اور جرمنی کے کرسٹائن بلانک کو پاکستان میں عالمی ہاکی مقابلون کی بحالی کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے پرمبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان ہر قسم کے کھیلوں کے مقابلے کے لئے محفوظ ترین ملک ہے ، امید ہے مستقبل میں عالمی ٹیمیں بھی پاکستان آ ئینگی۔ سابق ہاکی اولمپئینز نےکہاکہ ملک میں ہاکی کے کھیل میں بہتر نتائج کے لئے پاکستان آرمی اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔ انہوں نے آرمی کی جانب سے ہاکی اکیڈمی کے قیام اور وہاں جونئیر کھلاڑیوں کی تر بیت کے حوالے بھی تجاویز دی۔
تازہ ترین