اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف )کےخزانچی محمد اخلاق عثمانی نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے فنڈز میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور اپنے دور کا پائی، پائی کا حساب دینے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر اختر رسول اور سیکرٹری رانا مجاہد کے دور کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے بقایاجات کی 75 فی صد ادائیگی ہو چکی ہے اور بقایا 25 فی صد کی رقم کی ادائیگی بھی جلد ایک دو ماہ میں کر دی جائے گی۔ میرا تعلق فنانس سے ہے اور میں اپنے دور فنانس سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کے فنڈز کے حوالے سے ایک، ایک پائی پائی کا حساب دینے کیلئے تیار ہوں۔16- 2015ء کا حکومت فیڈریشن کے فنڈز کا آڈٹ کر چکی ہے اور 2016-17ء کا بھی تھرڈ پارٹی آڈٹ ہو چکاہے اس سلسلہ میں حکومت کو بھی ایک ماہ قبل خط لکھ دیا گیا تھا اور وہ بھی ہمارا آڈٹ کرے گی۔