• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہیوسٹن میں مسجد کو نذرآتش کرنے کا ملزم گرفتار

Latest News
ہیوسٹن …راجہ زاہد اختر خانزادہ …امریکی تحقیقاتی اداروں نے ہیوسٹن کی مسجد کو نذ رآتش کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ ہیوسٹن میں موجود نمائندے کے مطابق تحقیقاتی اداروں کی ٹیم میں ایف بی آئی بھی شامل ہے۔

اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن میں واقع مسجد کو نذرآتش کرنے کا واقعہ کرسمس کے روز پیش آیا۔ تفتیشی اداروں نے اپنی رپورٹ میں گرفتار شخص کا نام گیری مور بتایا ہے جو مسلمان ہے اوراس کی عمر 37سال بتائی گئی ہے ۔

تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص آگ لگنے سے کچھ دیر قبل مسجد میں داخل ہوا تھا ۔ اس کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہوئی۔ملزم نے مسجد میں پانچ مقامات پر چار کول کے ذریعے آگ لگائی اور فوری طور پر مسجد سے نکل گیا۔

شناخت کے فوری بعد تحقیقاتی اداروں نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارکر اسے گرفتار کرلیا۔ تحقیقاتی ٹیم نے ملزم کے گھر پر موجود کمپیوٹر، سیل فون اور دیگر الیکٹرونک آلات اپنے قبضے میں لے لئے ۔
تازہ ترین
تازہ ترین